26 مئی 2011 - 19:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ سید احمدخاتمی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہاکہ علاقہ میں امریکہ کی توسیع پسندی کی بناپر بدستور آگ لگي ہوئي ہے۔

ابنا: آیت اللہ سید احمدخاتمی نے یمن اور بحرین کے افسوسناک حالات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ بحرین ایک بڑے قیدخانے میں تبدیل ہوچکا ہے اور اس ملک کےحالات کاذمہ دار امریکہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور برطانیہ بحرین میں جسمانی ایذائيں پہنچانےوالوں کو ھدایات دے رہےہیں۔ خطیب جعمہ تہران نے صیہونی وزیراعظم کی کانگریس میں تقریر کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ صیہونی لابی کے چنگل میں ہے اور جو یہ لابی فیصلہ کرتی ہے وہی امریکہ کا فیصلہ ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے بارےمیں امریکی صدر کا اپنے بیان سے پیجھے ہٹنا بتاتاہے کہ باراک اوباما صیہونیوں کےآلہ کار ہیں۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے ایران میں سی آئي اے کے جاسوسوں کی گرفتاری کے بارےمیں کہا کہ اس سے ایرانی انٹلجنس کی طاقت اور مہارت کاپتہ چلتا ہے۔ انہوں نے فتح خرمشہر کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہا کہ فتح خرمشہر سے واضح ہوگیا کہ ایران پرمسلط کی گئي جنگ میں ایمان اور جانفشانی نے کام کیا ہے اور ہتھیار کو ثانوی حیثیت حاصل تھی۔ انہوں نے مجلس شورائے اسلامی کے کردار پرتاکید کرتےہوئے کہا کہ پارلمنٹ سب سے بالا ترہے اور عوام تمام امور کے ذمہ دارہیں کیونکہ ایران میں حکام عوام کے ووٹ سے منتخب ہوتےہیں۔ .......

/110